Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور اے پی کے 75 امیدوار سیول سرویس امتحان میں کامیاب

تلنگانہ اور اے پی کے 75 امیدوار سیول سرویس امتحان میں کامیاب

حیدرآباد۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) سیول سرویس مین امتحان 2017 میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 75 امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یونین پبلک سرویس کمیشن نئی دہلی کی جانب سے آج جاری کردہ نتائج کے مطابق اس امتحان میں جملہ 2568 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں شخصی ٹسٹ کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے۔ 75 تا90 امیدواروں کا تعلق تلنگانہ اور آندھر اپردیش سے ہے۔ شہر کے کوچنگ ماہرین کے مطابق کم از کم 75 امیدواروں کو اصل امتحان میں کامیابی ملی ہے۔ سیول سرویس امتحان تین مرحلوں کا ہوتا ہے۔ پہلا مرحلہ پریلیمنری، دوسرا مین اور تیسرا پرسنالٹی ٹسٹ ہوتا ہے۔

شمس آبادایرپورٹ پر
سیکورٹی میں اضافہ
حیدرآباد 10جنوری (سیاست نیوز )شہر حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیاہے ۔بیورو آف سیول ایوی ایشن سیکوریٹی (بی سی اے ایس)، انٹلی جنس کی ہدایت پر ایرپورٹ پرآنے والے افراد کے پاسس پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔اس ماہ کی 31تاریخ تک اس پابندی پر عمل کیاجائے گا۔اندرون ملک سفر کرنے والے افراد کو دو گھنٹے پہلے ایرپورٹ آنے اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کو تین گھنٹے پہلے ایرپورٹ پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں انٹلی جنس بیورو کی وارننگ کے پیش نظر ایرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سیکورٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے ۔ایرپورٹ ، ہائی وے ،آوٹر رنگ روڈ اور دیگر پُرہجوم علاقوں میں سیکورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے۔

TOPPOPULARRECENT