Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور رائلسیما میں بارش کاامکان

تلنگانہ اور رائلسیما میں بارش کاامکان

حیدرآباد 14 اکتوبر (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران رائلسیما اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر طوفانی ہواؤں اور گرج و چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ ساحلی آندھراپردیش کے بعض حصوں میں اسی مدت کے دوران گرج و چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ چاردنوں کے دوران رائلسیما’تلنگانہ اور ساحلی آندھراپردیش میں ہلکی تا اوسط یا گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جنوب مغربی مانسون ساحلی آندھراپردیش، رائلسیما اور تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معمول کے مطابق رہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رائلسیمامیں بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT