Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور رائلسیما کے درجہ حرارت میں اضافہ، حیدرآباد میں گرمی کی لہر

تلنگانہ اور رائلسیما کے درجہ حرارت میں اضافہ، حیدرآباد میں گرمی کی لہر

حیدرآباد 24 مارچ (سیاست نیوز) موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہونچ چکا ہے جو بہت جلد 40 ڈگری سنٹی گریڈ کو عبور کرسکتا ہے۔ علاوہ ازیں تلنگانہ کے مختلف اضلاع اور آندھراپردیش کے علاقہ رائلسیما میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہونچ چکا ہے جس میں آئندہ دو ماہ کے دوران بتدریج اضافہ کا امکان ہے۔ رائلسیما کے ضلع کرنول میں آج کا درجہ حرارت 40.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، اس طرح ضلع میں موسم کا گرم ترین دن تھا۔ اننت پور اور کرنول میں بھی آج 40 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ کے اضلاع کریم نگر، عادل آباد اور نلگنڈہ میں بھی درجہ حرارت 39 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جزیرہ نما جنوبی علاقہ میں ماقبل مانسون جیسے حالات پیدا ہورہے ہیں۔ جس کے اثر سے تلنگانہ اور رائلسیما میں گرج چمک کے ساتھ غیر موسمی بارش بھی ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT