Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں بارش کا امکان

تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں بارش کا امکان

حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مغربی مانسون گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا، رائلسیما اور تلنگانہ میں کمزور پڑگیا۔ تاہم امکان ہے کہ آئندہ پانچ دن کئی مقامات پر بارش ہوگی۔ حیدرآباد اور مضافات میں بھی بارش یا ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے اور درجہ حرارت 34 و 24 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔ اِس دوران اسکائی میٹ نے بھی تلنگانہ کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT