Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں بارش کا امکان

تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں بارش کا امکان

حیدرآباد 19 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اور ساحلی آندھراپردیش کے کئی علاقوں میں جبکہ رائلسیما کے بعض علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے بموجب خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا اثر دیکھا گیا ہے۔ سمندر میں بلند لہریں اُٹھ رہی ہیں اور اڈیشہ سے لے کر جنوبی ٹاملناڈو، ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما میں بارش کا امکان ہے۔ جنوبی مغربی مانسون گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رائلسیما، ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں معمول کے مطابق رہا۔ یہاں بعض مقامات پر ہلکی اور چند مقامات پر تیز بارش ہوئی۔ حیدرآباد اور مضافات میں بھی رات کے وقت بارش کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT