Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں بارش کا امکان

تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں بارش کا امکان

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اور ساحلی آندھراپردیش میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ، ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ پانچ دن بعض مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوگی۔ جنوب مغربی مانسون کا اثر ملک کے کئی حصوں سے ختم ہوتا جارہا ہے۔ تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مانسون معمول کے مطابق رہا جبکہ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں کمزور رہا۔ حیدرآباد اور مضافات میں مطلع ابرآلود رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT