Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور ساحلی اے پی میں بارش کا امکان

تلنگانہ اور ساحلی اے پی میں بارش کا امکان

حیدرآباد، 25اکتوبر (یواین آئی ) تلنگانہ اور ساحلی آندھراپردیش کے تمام اضلاع میں مختلف مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے آج یہ انتباہ دیا ہے ۔حیدرآباد میں جاری اپنے بلیٹن میں محکمہ نے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش،تلنگانہ اور رائل سیما کے مختلف مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ کے بقیہ علاقوں سے جنوب مغرب مانسون مزید دستبردار ہوگیا ہے ۔ اسی طرح آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں سے بھی جنوب مغربی مانسون کے ہٹ جانے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب اس ماہ کی 26تاریخ سے جنوبی ہند کے علاقوں میں شمال مشرقی مانسون کی بارش کا سلسلہ شرو ع ہوسکتا ہے ۔
ٹیچرس کے تقررات پر گائیڈنس پروگرام
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت ریاست کے 31 اضلاع میں 8792 ٹیچرس کے تقررات کے لیے امتحان فروری 2018 میں ہونے والا ہے ۔ بی ایڈ ، ڈی ایڈ ، یو پی ٹی ، ایچ پی ٹی امیدواروں کے لیے اتوار 29 اکٹوبر 11 بجے تا دو بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر گائیڈنس پروگرام رکھا گیا ہے ۔ تلنگانہ ، جنرل نالج کے لازمی سوالات ہر پرچہ میں رکھے گئے ہیں ۔ امیدواروں کو امتحانی پرچہ اسکیم بھی بنائی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT