Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور سیما آندھرا عوام کی دوریوں میں اضافہ، متحدہ ریاست ناممکن

تلنگانہ اور سیما آندھرا عوام کی دوریوں میں اضافہ، متحدہ ریاست ناممکن

حیدرآباد /12 فروری (سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ تلنگانہ اور سیما۔ آندھرا کے عوام میں مزید دوری بڑھ گئی ہے، لہذا اب متحد رہنا ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے فیصلوں کا احترام کرنے کی بجائے سیما۔ آندھرا کے کانگریس ارکان پارلیمنٹ اور وزراء اپنی ہی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ن

حیدرآباد /12 فروری (سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ تلنگانہ اور سیما۔ آندھرا کے عوام میں مزید دوری بڑھ گئی ہے، لہذا اب متحد رہنا ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے فیصلوں کا احترام کرنے کی بجائے سیما۔ آندھرا کے کانگریس ارکان پارلیمنٹ اور وزراء اپنی ہی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نوٹس پیش کرنے کے علاوہ پوڈیم کے قریب پہنچ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جب کہ سیما۔ آندھرا کے قائدین اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے تلنگانہ کے طلبہ اور نوجوانوں کو خودکشی پر مجبور کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری خاموشی اور صبر و تحمل کو مجبوری نہ سمجھیں، کیونکہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، تاہم علحدہ ہونے سے قبل ہم کسی کا دل نہیں دُکھانا چاہتے۔ انھوں نے سیما۔ آندھرا کے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ احتجاج ختم کرکے بل کی تائید کریں اور اپنے مسائل حل کرنے کے لئے ایوان میں تجاویز پیش کریں اور اگر جائز مطالبات ہیں تو ہم بھی ان کی تائید کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم لوگوں نے بھی احتجاج کیا تھا، تاہم کسی کو روکنے یا کسی پر حملہ کی کوشش نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے تلنگانہ کی غیر مشروط تائید کا اعلان کیا تھا، تاہم اب ’’اگر، مگر‘‘ کی پالیسی اپناکر بہانہ بازی کر رہی ہے۔ انھوں نے سیما۔ آندھرا سے تعلق رکھنے والے وزراء کے احتجاج کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہائی کمان ان کے احتجاج کا جائزہ لے گی۔

TOPPOPULARRECENT