Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور سیما آندھرا میں بارش کا امکان

تلنگانہ اور سیما آندھرا میں بارش کا امکان

شہر میں گرمی برقرار ، ہلکی بارش کی پیش قیاسی

شہر میں گرمی برقرار ، ہلکی بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے مطلع کیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون مقررہ پر آج کیرالہ میں داخل ہوگیا جس کے اثر سے آئندہ 48 گھنوں کے دوران ساحلی آندھرا ، تلنگانہ اور رائل سیما کے مختلف علاقوں میں کہیں موسلادھار اور کہیں ہلکی بارش ہوگی ۔ آئندہ چار دن کے دوران موسمی حالت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی ۔ اس دوران حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا ۔ کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی ہوگی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری اور کم سے کم 27 ڈگری سیلسیس رہے گی ۔ محکمہ موسمیات میں آج صبح 8.30 بجے تک ریکارڈ شدہ تفصیلات کے مطابق رائل سیما میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی لیکن ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں موسم خشک رہا ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس رنٹاچٹلہ اور عادل آباد میں درج کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT