Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ایمسیٹ ویب کونسلنگ کا اعلان

تلنگانہ ایمسیٹ ویب کونسلنگ کا اعلان

22 جون تا یکم جولائی اسناد کی تصدیق ۔ 19 جون کو گائیڈنس پروگرام
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ یم پی سی کامیاب امیدواروں کے لیے جنہوں نے ایمسیٹ میں شرکت کر کے رینک حاصل کیا ۔ انجینئرنگ ڈگری بی ای / بی ٹیک اور فارمیسی میں بی فارم اور فارما ڈی کورسیس میں داخلے کے لیے ویب کونسلنگ کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا گیا ۔ اسنادات کی تصدیق ، تنقیح 22 جون سے یکم جولائی تک رکھی گئی ہے ۔ پہلے دن ایک تا 6 ہزار رینک پھر 16 ہزار رینک تک 24جون کو 26 ہزار رینک تک ، 25 جون کو 36 ہزار رینک تک ، 26 جون کو 46 ہزار رینک تک 27 جون کو 56 ہزار رینک تک 28 جون کو 68 ہزار رینک تک 29 جون کو 80 ہزار رینک تک ، 30 جون کو 92 ہزار رینک تک اور یکم جولائی کو 98 ہزار رینک تک اور آخری رینک تک کے امیدوار اپنے نزدیکی ہیلپ لائن سنٹر اور حیدرآباد میں رینک کے اعتبار سے دئیے گئے ۔ ہیلپ لائن سنٹر پر تمام اصل اسنادات کا ایک سیٹ اور اس کے زیراکس کاپی کے دو عدد سیٹ امیدوار شخصی طور پر رجوع ہو کر تصدیق کروائیں ۔ اس کے بعد ہی ویب آپشن میں کالج ، کورس کو دی گئی تاریخ کو انتخاب کرتے ہوئے ترجیح دے سکتے ہیں ۔ جس میں ویب آپشن کے ذریعہ کالج میں سیٹ الاٹ کی جائے گی ۔ میناریٹی طلبہ کے لیے کس رینک تک کس مقام پر جانا ہے اور دیگر ضروری اسنادات کی معلومات کے لیے مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ایمسیٹ کونسلنگ پروگرام اتوار 19 جون کو دو بجے تا 4-30 بجے سنچری گارڈن فنکشن ہال اعتبار چوک یاقوت پورہ روڈ پر رکھا گیا ہے ۔ امیدوار اور سرپرست رجوع ہو کر طریقہ کار سے واقف ہوسکتے ہیں ۔ میناریٹی امیدواروں کو میناریٹی سرٹیفیکٹ کی کاپی دی جائے گی جو کونسلنگ میں لازمی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT