Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ایمسیٹ 2018ء کے نتائج کا آج اعلان متوقع

تلنگانہ ایمسیٹ 2018ء کے نتائج کا آج اعلان متوقع

حیدرآباد۔ 17 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسیٹ 2018ء کے نتائج پر کل اعلان کئے جانے کی توقع ہے۔ جے این ٹی یو حیدرآباد کی جانب سے نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا۔ eamcet.tsche.ac.in اور manabadi.com پر نتائج دستیاب رہیں گے۔ تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ اگریکلچر اور میڈیکل مشترکہ انٹرنس ٹسٹ TSEAMCET-2018 کے نتائج کل اعلان کردیئے جائیں گے۔ manabadi.com پر دستیاب اعلامیہ کے مطابق 18 مئی کو جاری کئے جانے والے ایمسیٹ نتائج کا ریاستی وزیر تعلیم کڈیم سری ہری اعلان کریں گے۔ ایمسیٹ کنوینر این یادیا نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پہلی مرتبہ آن لائن طریقہ سے کامیابی کے ساتھ ایمسیٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ ایمسیٹ 2018ء کا 2 مئی کو انعقاد عمل میں آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT