Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ ایمپلائز اسوسی ایشن کے کیلنڈر و ڈائری کی رسم اجراء

تلنگانہ ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ ایمپلائز اسوسی ایشن کے کیلنڈر و ڈائری کی رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ایمپلائمنٹ اینڈٹریننگ ایمپلائز اسوسیشن کے سال نوکیلنڈر وڈائری کی رسم اجرائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر کودنڈارام نے مذکورہ محکموں کو تلنگانہ کی ترقی اور سنہری تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لئے اہمیت کا حامل قراردیا۔ آج یہاں ہوٹل گولکنڈہ میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسوسیشن کے ذمہ داران کو مبارکبا د پیش کی اور کہاکہ جس طرح تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو یقینی بنانے میںسرکاری ملازمین نے اہم رول اداکیاہے اسی طرح سنہری تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لئے بھی سرکاری ملازمین کی جدوجہد ناگزیر ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تلنگانہ جدوجہد میں اپنی قربانیوں کے ذریعہ تحریک کو پروان چڑھنے کے لئے سرکاری ملازمین کوئی کسر باقی نہیںرکھی ہے۔ انہوں نے تحریک میں سرکاری ملازمین کے رول کو ناقابلِ فراموش قراردیا۔صدر ٹی این جی اوز مسٹر دیو ی پرساد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سال 2014تک کے کیلنڈر اور ڈائری کی رسم اجرائی تلنگانہ جدوجہد کے دوران عمل میں لائی ۔ انہو ںنے مزید کہاکہ تحریک کے متعلق شعور بیداری میں ان ڈائری اور کیلنڈروں کی رسم اجرائی کافی مدد گار ثابت ہوئی ۔ انہو ںنے کہاکہ اس سال کے کیلنڈر اور ڈائری کی رسم اجرائی اپنی ریاست تلنگانہ میں عمل میںآرہی ہے لہذا سرکاری ملازمین پر دوبارہ یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تحریک میںجس طرح سنجیدگی کے ساتھ حصہ داری ادا کرتے ہوئے تلنگانہ کے چار کروڑ عوام کے خواب کو پورا کیاہے اسی طرح تلنگانہ ریاست کی تعمیر نوکے ذریعہ حکومت کی تمام فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے میں بھی اہم رول اد ا کریں۔مسٹر دیوی پرساد نے منتظمین تقریب کو مبارکباد پیش کی حکومت کے فیصلوں کو مضبوطی کے ساتھ روبعمل لانے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ ریاستی حکومت کاتعاو ن کرنے کی اپیل کی۔چیرمن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ‘ رکن اسمبلی محبو ب نگر وفاونڈر پریسڈنٹ ٹی جی اوز سرینواس گوڑ اور اسوسیشن کے ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT