Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ایم ایل اے کی ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی

تلنگانہ ایم ایل اے کی ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی

حیدرآباد۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) محکمہ انکم ٹیکس نے تلنگانہ کے رکن اسمبلی کے خلاف عدالت میں مقدمہ شروع کیا ہے۔ اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے 500 کروڑ روپئے کی آمدنی کو پوشیدہ رکھا اور ٹیکس چوری کا ارتکاب کیا۔ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے کہا کہ تلنگانہ راشٹر سمیتی کے رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ انہیں انکم ٹیکس کے قانون کی دفعات 276(1) اور 277 کے تحت ماخوذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے محصولات سے متعلق جھوٹی معلومات فراہم کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT