Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ایڈوکیٹس کے احتجاج میں شدت آندھرا جیوڈیشیل آفیسرس کو کام کرنے نہ دینے کی دھمکی

تلنگانہ ایڈوکیٹس کے احتجاج میں شدت آندھرا جیوڈیشیل آفیسرس کو کام کرنے نہ دینے کی دھمکی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ہائی کورٹ ایڈوکیٹس اسوسی ایشن اور تلنگانہ ایڈوکیٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے خبردار کیا کہ اگر آندھرا کے جوڈیشیل آفیسرس نے تلنگانہ میں کام کرنے کی اپنی خواہش سے دستبردار نہ ہوں تو وہ اپنے ایجی ٹیشن میں شدت پیدا کی جائے گی اور آندھرا جیوڈیشیل آفیسرس کو تلنگانہ میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں 118 آندھرا جیوڈیشیل آفیسرس کو جنہیں کام کرنے کے لیے تلنگانہ جیوڈیشیل سرویس الاٹ کی گئی ہے ۔ مکتوب ارسال کیے گئے ہیں ۔ 3 مئی کو ہائی کورٹ رجسٹری نے آندھرا پردیش اور تلگانہ ریاستوں میں جیوڈیشیل آفیسرس کی ذمہ داری عارضی طور پر مختص کی ہے اور فہرست کو قطعیت دی ہے ۔ تلنگانہ ایڈوکیٹس تلنگانہ کورٹس میں آندھرائی جیوڈیشیل آفیسرس کی خدمات کی مخالفت کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT