Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ایڈوکیٹ جے اے سی قائدین کی ڈی جی پی سے ملاقات

تلنگانہ ایڈوکیٹ جے اے سی قائدین کی ڈی جی پی سے ملاقات

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایڈوکیٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے آج ڈائرکٹر جنرل پولیس پرساد راؤ سے ملاقات کی اور پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے آندھرا پردیش کے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایڈوکیٹ جے اے سی نے اس سلسلہ میں ڈی جی پی کو ایک یادداشت پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں تلنگا

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایڈوکیٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے آج ڈائرکٹر جنرل پولیس پرساد راؤ سے ملاقات کی اور پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے آندھرا پردیش کے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایڈوکیٹ جے اے سی نے اس سلسلہ میں ڈی جی پی کو ایک یادداشت پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ کی بل کی پیشکشی کے موقع پر سیما آندھرا ارکان نے تشدد برپا کرنے کی کوشش کی۔ دیگر ارکان کی صحت کو نقصان پہنچانے کیلئے مضرت رساں اسپرے کا استعمال کیا گیا۔ سیما آندھرا ارکان کی اس حرکت سے کئی قومی قائدین کی توہین ہوئی ہے۔ وکلاء نے سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے ارکان کے خلاف ملک سے غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جے اے سی کے قائدین نے لوک سبھا میں کل سیما آندھرا ارکان کی ہنگامہ آرائی اور تلنگانہ ارکان پر حملہ کرنے کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیما آندھرا ارکان تشدد کے ذریعہ کسی بھی طرح تلنگانہ بل کی پیشکشی کو روکنا چاہتے تھے۔ انہوں نے ڈائرکٹر جنرل پولیس سے مانگ کی کہ اشتعال انگیز بیانات دینے والے سیما آندھرا قائدین کے خلاف بھی پولیس کو از خود کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرنے چاہیئے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کانگریس اور تلگودیشم کے بعض سیما آندھرا قائدین کے بیانات کا بھی حوالہ دیا۔ تلنگانہ وکلاء نے کہا کہ اشتعال انگیز بیانات کے الزام کے تحت تلنگانہ کے کئی قائدین کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں اسی طرح سیما آندھرا قائدین کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیئے۔

TOPPOPULARRECENT