Wednesday , December 19 2018

تلنگانہ بجٹ کی آج اسمبلی میں پیشکشی

کے سی آر کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ، اہم فیصلوں کو قطعیت
حیدرآباد۔/14 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں سال برائے 2018-19 کے بجٹ کو منظوری دے دی گئی ۔ 15 مارچ کو 11 بجے ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ کابینہ اجلاس میں دیگر اہم فیصلے کئے گئے جس میں پولیس نظام کے نئے بل کو منظوری دی گئی۔ ڈی جی پی کے تقرر کا اختیار ریاست کو ہونے کیلئے نیا نظام تیار کرنے، پی جی میڈیکل طلبہ کو ایک سال تک سرکاری ہاسپٹلس میں خدمات انجام دینے کے لزوم کو منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی۔ محکمہ آبرسانی میں مزید ایک کارپوریشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی ۔حیدرآباد میں ودیشی بھون کیلئے 2 ایکر اراضی مختص کرنے کو منظوری دی گئی۔ سائی سندھو فاؤنڈیشن کو5 ایکر اراضی مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کو 56ایکر اراضی مختص کرنے ، آروگیہ شری اسکیم میں جرنلسٹوں اور ملازمین کی ہیلت اسکیم کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT