Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ برسراقتدار جماعت پر ملازمین کیساتھ انصاف کی ذمہ داری

تلنگانہ برسراقتدار جماعت پر ملازمین کیساتھ انصاف کی ذمہ داری

ٹی آر سی کا مذاکرہ سے سی وٹھل اور دیگر کا خطاب

ٹی آر سی کا مذاکرہ سے سی وٹھل اور دیگر کا خطاب

حیدرآباد۔11مئی(سیاست نیوز) علیحدہ ریاست تلنگانہ میں برسراقتدار آنے والی سیاسی جماعت اپنے انتخابی منشورپر عمل آوری کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے ۔ تلنگانہ ریسور س سنٹر کے121ویں مذاکرہ ’’موجودہ حالات میں تلنگانہ کی عوام کا رول‘‘ کے عنوان پر منعقدہ مذاکرے سے خطاب کے دوران صدر تلنگانہ ایمپلائمنٹ اسوسیشن مسٹر سی وٹھل نے یہ بات کہی۔ شریمتی گوگولہ شیاملہ‘مسٹر کے پربھاکر‘ مسٹر ٹی جگن موہن رائو‘ مسٹر وینکٹ ریڈی کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے ساتھ بھی مکمل انصاف کے لئے مجوزہ ریاست تلنگانہ میں برسراقتدار انے والی سیاسی جماعت کو سنجیدہ رویہ اختیار کرنا چاہئے

انہوں نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں منظوری کے باوجود ریاستی سکریٹریٹ کے اہم عہدوں پر سیما آندھرا ملازمین برقرار ہیںجبکہ مذکورہ عہدوں پر تلنگانہ کے ملازمین کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے کئی مسائل ہیںجو تلنگانہ ملازمین کو درپیش ہیں اور اس مسائل کو حل کرنے کی اولین ذمہ داری ریاست میںبرسراقتدار آنے والی سیاسی جماعت پر عائد ہوگی۔شریمتی گوگولہ شیاملہ نے نئی ریاست تلنگانہ میںسماجی انصاف قائم کرنے کے لئے دلت‘ پچھڑے ‘ قبائیلی اور اقلیتی طبقات سے کئے گئے وعدوں پر عمل آواری ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کامن ایجوکیشن کا فروغ ہی علاقہ تلنگانہ کی نوجوان نسل کے اندر پائے جانے والے احساس کمتری کو دور کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT