Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ برقی بحران کیلئے سابقہ حکومتیں ذمہ دار

تلنگانہ برقی بحران کیلئے سابقہ حکومتیں ذمہ دار

ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کا تلگودیشم و کانگریس قائدین کو مکتوب

ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کا تلگودیشم و کانگریس قائدین کو مکتوب
حیدرآباد۔9۔اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کانگریس اور تلگو دیشم قائدین کو کھلا مکتوب روانہ کرکے تلنگانہ میں برقی بحران سے متعلق سابقہ حکومتوں کے رول پر 22 سوالات روانہ کئے ہیں۔ راما راؤ نے برقی بحران کے مسئلہ پر اپوزیشن کی تنقیدوں کے دوران یہ مکتوب روانہ کیا جس میں تلنگانہ برقی بحران کیلئے سابق کانگریس اور تلگو دیشم حکومتوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ۔ انہوں نے سابق حکومتوں کی پالیسیوں سے متعلق سوالات کرکے اپوزیشن سے اس کا جواب طلب کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ کانگریس اور تلگو دیشم کی غلط پالیسیوں سے تلنگانہ برقی بحران کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے درکار مواد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت پر الزامات عائد کرکے عوام اور کسانوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ راما راؤ نے کہا کہ تلگو دیشم اور کانگریس قائدین کو ان کے سوالات کا جواب دینا چاہئے جو سابق حکومتوں کو بے نقاب کرنے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کو برسر اقتدار آئے صرف چار ماہ ہوئے ہیں اور اس نے کئی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا۔ عوام میں حکومت کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار اپوزیشن الزامات کا سہارا لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں ناانصافیوں سے برقی کی قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آندھراپردیش تنظیم جدید بل 2014 ء میں برقی شعبہ میں تلنگانہ کو جو حصہ داری دی گئی تھی آندھراپردیش حکومت اس کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT