Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ برقی پراجکٹ کو دیہی برقی کارپوریشن کا قرض

تلنگانہ برقی پراجکٹ کو دیہی برقی کارپوریشن کا قرض

حیدرآباد 11 اگسٹ (پی ٹی آئی) رورل الیکٹریفکیشن کارپوریشن (آر ای سی) نے تلنگانہ میں ایک برقی پراجکٹ کے لئے ریاستی حکومت کو 16,070 کروڑ روپئے کا قرض فراہم کیا ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق 4000 میگاواٹ صلاحیتی یا دادری برقی پراجکٹ پر اس قرض سے حاصل ہونے والے فنڈس کا استعمال کیا جائے گا۔ ٹی ایس جینکو یا دادری پراجکٹ ضلع نلگنڈہ کے دام چرلہ میں قائم کیا جارہا ہے۔ آر ای سی کے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر راجیو شرما نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو آج یہاں یہ چیک پیش کیا جس کے ساتھ ہی تلنگانہ میں برقی پراجکٹس کے لئے آر ای سی کی طرف سے دیئے جانے والے فنڈس 20,391 کروڑ روپئے تک پہونچ گئے ہیں۔ آر ای سی نے اپنے قرض پر بالعموم عائد کی جانے والی شرح سود 11.5 کے بجائے تلنگانہ پر 11 فیصد شرح سود مقرر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT