Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ بل کی تائید پر بی جے پی سے اظہار تشکر

تلنگانہ بل کی تائید پر بی جے پی سے اظہار تشکر

محبوب نگر ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لوک سبھا میں آج سہ پہر علحدہ تلنگانہ بل کی منظوری کے ساتھ ہی مستقر محبوب نگر پر جشن و آتشبازی سے ایک سماں بندھ گیا ۔ تلنگانہ حامیوں کے ساتھ ساتھ عوام بھی پورے جوش کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے ۔ شہر کے چاروں طرف سے بلا لحاظ عمر تلنگانہ حامی جئے تلنگانہ کے نعرے لگاتے ہوئے تلنگانہ چوراہا پر جمع ہوگئے

محبوب نگر ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لوک سبھا میں آج سہ پہر علحدہ تلنگانہ بل کی منظوری کے ساتھ ہی مستقر محبوب نگر پر جشن و آتشبازی سے ایک سماں بندھ گیا ۔ تلنگانہ حامیوں کے ساتھ ساتھ عوام بھی پورے جوش کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے ۔ شہر کے چاروں طرف سے بلا لحاظ عمر تلنگانہ حامی جئے تلنگانہ کے نعرے لگاتے ہوئے تلنگانہ چوراہا پر جمع ہوگئے ۔ تلنگانہ چوراستہ جو احتجاج اسکوائر سے مشہور تھا جشن اسکوائر میں تبدیل ہوگیا ۔ ہزاروں حامی رقص کرتے ہوئے آتشبازی کرتے ہوئے گلال پھینکتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے ۔ ٹی آر ایس ، کانگریس ، بی جے پی ، سی پی آئی ، پولیٹیکل جے اے سی ، طلباء جے اے سی اور وکلاء کثیر تعداد میں جمع ہوگئے ۔ اس موقع پر صدر ضلع کانگریس عبیداللہ کوتوال نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محض سونیا گاندھی کے جراتمندانہ قدم اٹھاتے ہوئے عزم و استقلال کی وجہ سے تلنگانہ حاصل ہوا ۔

تلنگانہ یہاں کے عوام کا دیرینہ خواب تھا ۔ کانگریس نے اپنا وعدہ پورا کردیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سونیا گاندھی ، منموہن سنگھ ، مرکزی کابینہ اور ڈگ وجئے سنگھ سے اظہار تشکر کیا ۔ پی چندر شیکھر ٹی آر ایس قائد نے کہا کہ تلنگانہ کا حصول تلنگانہ نوجوانوں کی جانوں کی قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ محبوب نگر لوک سبھا حلقہ سے نمائندگی کرنے والے کے سی آر کی 14 سالہ طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے تلنگانہ مسئلہ پر دوغلاپن اختیار کرنے کا چندرا بابو نائیڈو پر الزام لگایا ۔ انہوں نے منموہن سنگھ اور بل کی تائید پر بی جے پی قائدین سے اظہار تشکر کیا ۔ بی جے پی کے ضلع سکریٹری پی بال راج نے کہا کہ آج کا دن تلنگانہ عوام کیلئے بڑی خوشی کا دن ہے، اس دن کا ہمیں برسوں سے انتظار تھا ۔ اس جیت میں بی جے پی کا اہم رول رہا ہے۔ اس کیلئے انہوں نے تائید پر دیگر سیاسی جماعتوں سے اظہار تشکر کیا ۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایرلا نر سمہا نے کہا کہ سی پی آئی ہمیشہ سے علحدہ تلنگانہ کی تائید کرتی آئی ہے ۔

آج لوک سبھا میں بل کی منظوری سے تلنگانہ عوام کو ایک نئی روشنی ملی ہے ۔ اس موقع پر بار اسوسی ایشن کے صدر ویرا برہمچاری نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے ۔ ہماری قانونی اور جمہوری جیت ہے ۔ ہم نے جمہوری اندام میں تلنگانہ حاصل کیا ہے۔ پولیٹیکل جے اے سی اور طلباء جے اے سی نے اس فتح کو شہیدان تلنگانہ منسوب کیا اور کہا کہ اب تلنگانہ کی تعمیر نو میں بلا لحاظ ہم سب کو متحدہ جدوجہد کرنا ہے ۔ اس موقع پر تقی حسین تقی نے خواجہ نعیم الدین (کانگریس) محسن خان ، امتیاز اسحاق (ٹی آر ایس) عبدالقادر ، مرزا قدوس بیگ (مسلم لیگ) ، محترمہ ساجدہ سکندر وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT