Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / تلنگانہ بل کی قواعد کے مطابق منظوری : کمل ناتھ

تلنگانہ بل کی قواعد کے مطابق منظوری : کمل ناتھ

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے لوک سبھا میں تلنگانہ بل کی منظوری کیلئے ’’غیرجمہوری‘‘ طریقہ کار اختیار کرنے اپوزیشن کے الزامات اور تنقیدوں کو آج مسترد کردیا اور کہا کہ قواعد کے مطابق یہ بل منظور کیا گیا ہے۔ وزیر پارلیمانی امور کمل ناتھ نے کہاکہ ’’لوک سبھا میں (13 فبروری کو ہوئے) پرتشدد واقعات نچلی ترین کے تھے، جو انتہ

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے لوک سبھا میں تلنگانہ بل کی منظوری کیلئے ’’غیرجمہوری‘‘ طریقہ کار اختیار کرنے اپوزیشن کے الزامات اور تنقیدوں کو آج مسترد کردیا اور کہا کہ قواعد کے مطابق یہ بل منظور کیا گیا ہے۔ وزیر پارلیمانی امور کمل ناتھ نے کہاکہ ’’لوک سبھا میں (13 فبروری کو ہوئے) پرتشدد واقعات نچلی ترین کے تھے، جو انتہائی بدبختانہ ہیں، لیکن گذشتہ روز قواعد کے مطابق بل منظور کیا گیا۔ یہ بل بالکلیہ طور پر قواعد و ضوابط کے مطابق منظور کیا گیا ہے۔ آج کوئی شکایت نہیں رہی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام جماعتیں جنہوں نے لوک سبھا میں تلنگانہ بل کی تائید کی تھی، اب راجیہ سبھا میں بھی اس کی تائید کریں۔ ایک سوال پر وزیر پارلیمانی امور نے جواب دیا کہ ’’وہ تمام جماعتیں جنہوں نے (لوک سبھا میں) بل کی تائید کی تھی (راجیہ سبھا میں بھی) اس بل کی تائید کریں۔ ہمارے پاس یہاں کوئی مختلف صورتحال اور وہاں کوئی مختلف صورتحال کا سامنا نہیں ہے‘‘۔ جموں و کشمیر اور اترپردیش اسمبلیوں میں پیش آئے گڑبڑ و ہنگامہ آرائی کے واقعات کے ایک سوال پر کمل ناتھ نے جواب دیا کہ ’’یہ انتہائی بدبختانہ بات ہیکہ عوام کے منتخبہ ایوانوں میں ایسی صورتحال دیکھی جارہی ہے‘‘۔ واضح رہے کہ لوک سبھا میں گذشتہ روز زبردست شوروغل، ٹیلی ویژن لائیو ٹیلی کاسٹ کے بلیک آؤٹ کے ساتھ تلنگانہ بل کی منظوری کے ذریعہ ملک کی 29 ویں ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی گئی تھی۔ حکمراں کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی اس مسئلہ پر یکجا و ہمخیال ہوگئے تھے۔
اپوزیشن لیڈر سشماسوراج کے خطاب کے بعد اس بل کو ندائی ووٹ سے منظور کرلیا گیا تھا اور دوسری اپوزیشن جماعتوں کو کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT