Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / تلنگانہ بل کی منظوری تمام قواعد کی خلاف ورزی : سی پی آئی ایم

تلنگانہ بل کی منظوری تمام قواعد کی خلاف ورزی : سی پی آئی ایم

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج بی جے پی پر کانگریس کے ساتھ سازباز کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے متنازعہ تلنگانہ بل کی منظوری کے ذریعہ تمام قواعد اور ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ سی پی آئی ایم کے پولیٹ بیورو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’یو پی اے حکومت نے اس انداز میں اپنا کام کیا ہے اسے جمہوریت اور وفاقی اص

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج بی جے پی پر کانگریس کے ساتھ سازباز کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے متنازعہ تلنگانہ بل کی منظوری کے ذریعہ تمام قواعد اور ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ سی پی آئی ایم کے پولیٹ بیورو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’یو پی اے حکومت نے اس انداز میں اپنا کام کیا ہے اسے جمہوریت اور وفاقی اصولوں کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے‘‘۔

سی پی آئی ایم نے کہا کہ آندھراپردیش تنظیم جدید بل لوک سبھا میں تمام اصولوں اور ضابطہ کی خلاف ورزی کے ساتھ انتہائی غیرجمہوری اندازمیں منظور کیا گیا ہے۔ بل پر کوئی بحث نہیں کی گئی۔ ملک کی پہلی لسانی ریاست کی تنظیم جدید جیسے اہم مسئلہ پر کوئی بحث نہیں کی جاسکی۔ بیان میں کہا گیا کہ ’’بل پر کوئی بحث نہیں کی گئی، صرف شوروغل کے درمیان ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کرلیا گیا۔ چند اپوزیشن جماعتوں نے بحث کا مطالبہ کیا جس کو مسترد کردیا گیا۔یہ سب کچھ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سازباز کے ساتھ کیا گیا ہے‘‘۔

بحرینی تاجرین کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب
نئی دہلی۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور بحرین کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید استحکام پیدا کرنے کی غرض سے ہندوستان نے بحرین کے تاجرین سے ملک میں سرمایہ کاری کی خواہش کی ہے۔ مملکتی وزیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری ای ایم ایس نچیپن نے بحرینی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں اصلاحی اقدامات کے بعد بحرینی کمپنیوں کے لئے ہندوستان میں تجارت کے بہترین اور بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے بحرینی کمپنیوں سے نیشنل مینوفیکچرنگ زون میں سرمایہ کاری کی خواہش کی ہے جسے حکومت ہند کی جانب سے قائم کیا جارہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارت کو مزید فروغ دینا ہے۔ ہندوستان اور بحرین کو فطری شراکت دار قرار دیتے ہوئے بحرین کے وزیر کامرس اینڈ انڈسٹریز حسن اے فخرو نے کہا کہ ان کے ملک میں تقریباً 2,200 ہندوستانی کمپنیاں تجارت کرتی ہیں اور اس تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT