Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ بل کی منظوری عوام کی فتح

تلنگانہ بل کی منظوری عوام کی فتح

حیدرآباد۔/18فبروری، ( سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد و رکن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے لوک سبھا میں تلنگانہ بل کی منظوری کو تلنگانہ عوام کی فتح اور سونیا گاندھی کی جانب سے کئے گئے وعدہ کی تکمیل قرار دیا۔ نئی دہلی میں موجود محمد علی شبیر نے لوک سبھا میں بل کی منظوری کے ساتھ ہی صدر کانگریس سونیا گاندھی کے علاوہ انچارج جنرل سکریٹ

حیدرآباد۔/18فبروری، ( سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد و رکن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے لوک سبھا میں تلنگانہ بل کی منظوری کو تلنگانہ عوام کی فتح اور سونیا گاندھی کی جانب سے کئے گئے وعدہ کی تکمیل قرار دیا۔ نئی دہلی میں موجود محمد علی شبیر نے لوک سبھا میں بل کی منظوری کے ساتھ ہی صدر کانگریس سونیا گاندھی کے علاوہ انچارج جنرل سکریٹری آندھرا پردیش ڈگ وجئے سنگھ اور تلنگانہ مسئلہ پر موجود گروپ آف منسٹرس میں شامل وزراء کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تلنگانہ بل کی کامیابی کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی کے اس کارنامہ کو تلنگانہ عوام کبھی بھول نہیں پائیں گے۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ صرف کانگریس پارٹی کے سبب ہی تلنگانہ ریاست کی تشکیل ممکن ہوسکی ہے اور بی جے پی کو کانگریس کے واضح موقف کے باعث بل کی تائید کیلئے مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے تلنگانہ بل کو بی جے پی کی تائید کو مجبوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کئی مواقع پر بی جے پی نے اپنا موقف تبدیل کیا لیکن کانگریس پارٹی پہلے ہی دن سے اپنے موقف پر اٹل رہی اور اس نے عوام سے کئے گئے وعدہ کو وفا کیا ہے۔ تلنگانہ عوام بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ سونیا گاندھی کی قیادت کے سبب ہی انہیں نئی ریاست تلنگانہ حاصل ہورہی ہے۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ علحدہ ریاست کی تشکیل دراصل تلنگانہ کی پسماندگی کے خاتمہ کا آغاز ہے۔

اس طرح سیما آندھرا حکمرانوں کے تسلط کا بھی خاتمہ ہوگا جو گزشتہ 50برسوں سے ہر شعبہ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کررہے تھے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں تلنگانہ میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ محمد علی شبیر نے سیما آندھرا کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ مسلسل ناانصافیوں کے سبب ریاست کی تقسیم یقینی تھی۔ دونوں ریاستوں کے عوام یکساں طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل کی منظوری محض اب رسمی کارروائی کے سوا کچھ نہیں، آئندہ دو دن میں راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل یقینی طور پر منظور کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات دو ریاستوں میں ہوں گے اور کانگریس کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔ محمد علی شبیر نے تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو تلنگانہ کی تائید سے انحراف پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں تلنگانہ سے ان جماعتوں کا صفایا یقینی ہے۔

TOPPOPULARRECENT