Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں منظوری یقینی : شنڈے

تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں منظوری یقینی : شنڈے

نئی دہلی /10 جنوری ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے نے آج کہا کہ مرکزی حکومت ، تلنگانہ بل کو آندھراپردیش اسمبلی سے موصول ہونے سے فوری بعد پارلیمنٹ میں پیش کرے گی اور توقع ظاہر کی کہ ایوان میں یہ بل منظور کرلیا جائے گا ۔ مسٹر شنڈے نے آج یہاں اپنی ماہانہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’ ہمیں پورا یقین ہے کہ بل منظور ہوجائ

نئی دہلی /10 جنوری ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے نے آج کہا کہ مرکزی حکومت ، تلنگانہ بل کو آندھراپردیش اسمبلی سے موصول ہونے سے فوری بعد پارلیمنٹ میں پیش کرے گی اور توقع ظاہر کی کہ ایوان میں یہ بل منظور کرلیا جائے گا ۔ مسٹر شنڈے نے آج یہاں اپنی ماہانہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’ ہمیں پورا یقین ہے کہ بل منظور ہوجائے گا صدر جمہوریہ نے اس ( بل ) کو آندھراپردیش اسمبلی سے رجوع کیا ہے اور ہم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں ۔ جیسے ہی بل ہمیں موصول ہوجائے گا ہم اس کو پارلیمنٹ میں پیش کردیں گے ‘‘ ۔ آندھراپردیش تنظیم جدید بل یا تلنگانہ بل کو مرکزی کابینہ کی جانب سے منظوری دی جاچکی ہے اور آندھراپردیش اسمبلی سے اس کی توثیق کیلئے رجوع کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT