Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ بپلک سرویس کمیشن کے نصاب پر کمیٹی کی رپورٹ وصول

تلنگانہ بپلک سرویس کمیشن کے نصاب پر کمیٹی کی رپورٹ وصول

حیدرآباد 5 فبروری (سیاست نیوز )صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن پروفیسر جی چکراپانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پبلک سرویس کمیشن کو پیش کئے جانے والے مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ آج یہاں پروفیسر ہرا گوپال کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ پبلک سرویس کمیشن کے

حیدرآباد 5 فبروری (سیاست نیوز )صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن پروفیسر جی چکراپانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پبلک سرویس کمیشن کو پیش کئے جانے والے مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ آج یہاں پروفیسر ہرا گوپال کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ پبلک سرویس کمیشن کے نصاب پر مشتمل رپورٹ کی پیشکشی کے بعد صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں حصہ لیتے ہوئے جدوجہد اور ریاست کے تعلق سے معلومات رکھنے والوں کی خدمات سے متعلق ایک علحدہ رپورٹ مرتب کی گئی ہے اور کمیٹی کی جانب سے دی گئی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ تلنگانہ سے متعلق تمام موضوعات طلباء کے واقف ہونے جیسی پائی جانے والی یہ رپورٹ فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ پروفیسر جی چکراپانی نے پبلک سرویس کمیشن امتحانی نصاب سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ پر صدر کمیٹی و ارکان کمیٹی تمام سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے تقررات عمل میں لانے سے متعلق اعلامیہ کی اجرائی حکومت کا موضوع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT