Wednesday , December 12 2018

تلنگانہ بھرمیں ایک ہی دن قریب ایک لاکھ شادیاں

حیدرآباد،4مارچ(یواین آئی)تلنگانہ بھرمیں 4مارچ کو تقریبا ایک لاکھ شادیاں ہوئیں۔ یہ کوئی اجتماعی شادیاں نہیں ہیں بلکہ اکثریتی طبقہ کے عقائد کے مطابق اس دن اچھے مہورت کے تحت انجام پائیں کیونکہ آئندہ چھ ماہ تک کوئی اچھا مہورت نہیں ہے جس کو دیکھتے ہوئے آج بہت زیادہ شادیاں ہوئیں۔ اکثریتی طبقہ کے افراد کا مانناہے کہ پچھلے سال 23 اور26 نومبر کے پہلی مرتبہ اتنا اچھا مہورت تھا۔ایک ہی دن تقریباً ایک لاکھ شادیوں کے لئے فنکشن ہالس،بینکوئیٹ ہالس ، کمیونٹی ہالس اور منادر کے ٹرسٹ کے ہالس پہلے ہی بک کر لئے گئے تھے ۔اس کے علاوہ پھول فروش اور موٹر کاروں کی بھی چاندی ہوگئی ہے ۔ شادیوں کے سیزن کی وجہہ سے سونے اورچاندی کی خریداری بھی بڑھ گئی ہے ۔ ایونٹ منیجمنٹ کمپنیز نے ان شادیوں کو پُر کشش اور بڑے پیمانہ پر منانے کے لئے منصوبے تیار کئے تھے۔ حیدرآبادکے گڈی ملکاپور ،سکندرآباد، چمپاپیٹ، عطاپور،کوم پلی اور ایل بی نگر علاقوں میں کئی شادی خانے ہونے کے پیش نظر ان علاقوں میں ٹریفک سے متاثر رہی ۔ اسی دوران پرائیویٹ واٹر ٹینکر آپریٹرس کے کاروبار میں بھی اضافہ دیکھا گیاکیونکہ گزشتہ چند دنوں کے دوران پانی کی طلب میں کافی اضافہ ہوگیاہے ۔کئی ہوٹلوں ،شادی خانوں اور منادر میں جہاں شادیاں انجام پارہی ہیں،پہلے ہی پانی کے ٹینکرس کی بکنگ کا کام کرلیا گیا ہے ۔کیبس اور ڈرائیورس کی بھی کافی طلب بڑھ گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT