Wednesday , April 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ بھون دہلی میں راجیہ سبھا ارکان کی تہنیت

تلنگانہ بھون دہلی میں راجیہ سبھا ارکان کی تہنیت

حیدرآباد ۔ 5 ۔اپریل (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے نو منتخب ارکان راجیہ سبھا کو نئی دہلی کے تلنگانہ بھون میں تہنیت پیش کی گئی۔ بھون کے عہدیداروں اور ملازمین کی جانب سے سنتوش کمار ، بی پرکاش اور لنگیا یادو کی تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ رکن راجیہ سبھا کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد یہ تینوں پہلی مرتبہ تلنگانہ بھون پہنچے تھے ۔ تلنگانہ بھون کے ایڈیشنل کمشنر رام موہن نے ان کا استقبال کیا۔ تینوں ارکان کے لئے تلنگانہ بھون میں دفاتر الاٹ کئے گئے ہیں۔ بھون کے ریسیڈنٹ کمشنر اشوک کمار نے ارکان کو تہنیت پیش کی۔ اس تقریب میں ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے قائد ڈاکٹر کیشو راؤ دہلی میں حکومت کے نمائندے ونو گوپال چاری ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر قائدین موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ارکان نے یقین دلایا کہ وہ عوامی خدمات کے سلسلہ میں خود کو وقف کردیں گے ۔ حکومت کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات کے فوائد عوام تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT