Thursday , December 13 2018

تلنگانہ تحریک میں سی پی آئی کا رول ناقابل فراموش

حکومت سے عوام کو کافی امیدیں وابستہ ، کودنڈا رام کا خطاب

حکومت سے عوام کو کافی امیدیں وابستہ ، کودنڈا رام کا خطاب
حیدرآباد۔9ڈسمبر(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا تلنگانہ اور تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اور اہم اجلاس آج سی پی آئی پارٹی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میںمنعقدہوا جس میں ٹی جے اے سی چیرمن پروفیسر کودانڈرام نے بشمول جے اے سی میںشامل تنظیموں کے قائدین مولانا حامد محمدخان‘ ملے پلی لکشمیا‘ دیوی پرساد‘ راگھو‘ ایس ایم حسینی مجیب‘ کرشنا یادو‘ آنندم کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کی نگرانی سی پی ائی تلنگانہ کے ریاستی صدر مسٹر چاڈا وینکٹ ریڈی نے کی جبکہ سینئر کمیونسٹ قائد سید عزیزپاشاہ‘ پی وینکٹ ریڈی سی پی آئی کے دیگر ریاستی قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر کودانڈرام نے اجلاس سے خطاب کے دوران جے اے سی میںعدم شمولیت کے باوجود تلنگانہ تحریک میںسی پی ائی کے رول کو ناقابلِ فراموش قراردیا ۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے جے اے سی کے معلنہ تمام پروگراموں کو کامیاب بنانے میںسی پی آئی نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے جے اے سی کی جانب سے سی پی آئی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی آج بھی اپنی روش پر قائم ہے۔ انہوں نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد سنہری تلنگانہ کو یقینی بنانے کے لئے حسب ضرورت اقدامات کے متعلق ریاستی حکومت کو متوجہہ کروانے کا بھی اس موقع پر اعلان کیا اور کہاکہ تلنگانہ میں برسراقتدار حکومت سے عوام کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوںنے انتخابات میںعوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو بھی تلنگانہ حکومت کی ذمہ داری قراردیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سنہری تلنگانہ کی تشکیل اور عوامی وعدوں کی تکمیل کے لئے تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ریاستی حکومت کا مکمل تعاون کریگی تاکہ عوامی توقعات کو پورا کرنے میںریاستی حکومت کی مددکی جاسکے۔سی پی ائی قائدین نے بھی اس موقع پروقتافوقتاً حکومت پر دبائو کی حکمت عملی اپنانے کی ٹی جے اے سی قائدین کو تجویزپیش کی۔ سینئر کمیونسٹ قائد جناب سیدعزیز پاشاہ نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی رابطے سے دور ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے چیف منسٹر سے ملاقات کا وقت طلب کرنے کے باوجود حکومت اور وزیراعلی وقت فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عوامی مسائل پر سنوائی کے لئے وزیراعلی اوروزراء کے پاس وقت نہیںہے ۔ جناب سیدعزیزپاشاہ نے تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سے کہاکہ وہ حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کی کڑی بنیں تاکہ عوام مسائل کو حکومت تک پہنچایا جاسکے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT