Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ تحریک میں شامل ہر شخص کیساتھ اِنصاف کا مطالبہ

تلنگانہ تحریک میں شامل ہر شخص کیساتھ اِنصاف کا مطالبہ

ٹی آر سی کا مذاکرہ ، چیرمین تلنگانہ پریس اکیڈیمی الم نارائنا کا خطاب

ٹی آر سی کا مذاکرہ ، چیرمین تلنگانہ پریس اکیڈیمی الم نارائنا کا خطاب
حیدرآباد۔3اگست(سیاست نیوز) چیرمین تلنگانہ پریس اکیڈیمی نے تلنگانہ تحریک کو دنیا کی عظیم انقلابی تحریک سے موسوم کرتے ہوئے کہاکہ اپنی آزادی او رغیر علاقائی حکمرانوںو سرمایہ داروں کی اجارہ داری کو علاقہ تلنگانہ سے ختم کرنے کے لئے اپنی قیمتی زندگیوں کی قربانی دینے کی نظیر سوائے تلنگانہ کے دنیا کی کسی اور انقلابی تحریک میں نہیں ملتی۔آج یہاں تلنگانہ ریسور س سنٹر کے 133ویں مذاکرہ چیرمین تلنگانہ پریس اکیڈیمی الم نارائنا سے ایک ملاقات سے خطاب کے دوران انہوںنے تلنگانہ تحریک میںاپنی قیمتی زندگیوں کی قربانی دینے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ تحریک شہدائے تلنگانہ کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد تلنگانہ کے عوام کے ساتھ انصاف کو یقینی قراردیتے ہوئے کہاکہ جہاں پر تلنگانہ کی 4 کروڑ عوام نے مکمل اعتماد کے ساتھ تلنگانہ تحریک میںگراں قدر تعاون کیا ہے وہیں پر تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد برسراقتدار انے والی سیاسی جماعت تلنگانہ راشٹریہ سمیتی نے بھی عوامی توقعات کو پورا کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ تحریک میں شامل ہر اُس شخص کے ساتھ بھی انصاف کا مطالبہ کیاجس نے تلنگانہ کے گلی کوچے اور گائوں گائو ںجاکر عوام میںعلیحدہ تلنگانہ کے متعلق شعور بیداری مہم چلائی۔ انہوں نے آزادی کے بعد سے لیکر متحدہ ریاست آندھرا پردیش قائم ہونے تک تلنگانہ کی عوام پر نت نئے طریقوں سے ڈھائے جانے والے مظالم کا بھی اس موقع پر تفصیلی ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی عوام نئی ریاست میں برسراقتدار حکومت سے پر اُمید ہے کہ تلنگانہ کے ساتھ اب تک ہوئی ناانصافیوں کو نئی حکومت ختم کرتے ہوئے تلنگانہ کی عوام کے ساتھ انصاف کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT