Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ تحریک میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا اہم رول

تلنگانہ تحریک میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا اہم رول

کریم نگر 20 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام ہڑتال سے ہی تلنگانہ حاصل کئے اور سنہری تلنگانہ کی تعمیر میں سب ہی کو شامل ہونے ریاستی قانون ساز کونسل چیرمین سوامی گوڑ نے جمعرات کو ایل ایم ڈی کالونی میں سرکاری ملازمین کی جانب سے تعمیر کردہ شہیدوں کے مینار کے افتتاح و مشن کاکتیہ پروگرام میں اُنھوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ان

کریم نگر 20 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام ہڑتال سے ہی تلنگانہ حاصل کئے اور سنہری تلنگانہ کی تعمیر میں سب ہی کو شامل ہونے ریاستی قانون ساز کونسل چیرمین سوامی گوڑ نے جمعرات کو ایل ایم ڈی کالونی میں سرکاری ملازمین کی جانب سے تعمیر کردہ شہیدوں کے مینار کے افتتاح و مشن کاکتیہ پروگرام میں اُنھوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کے حصول کے لئے کئی ایک افراد نے جان کی قربانیاں دیں۔ اُن کی یاد میں یہ شہدا کا مینار تعمیر کیا گیا۔ اس کو دیکھ کر ہماری ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرلیں۔ تلنگانہ ہم سب کا ہے سمجھ کر عوام کی بہبود کے لئے تمام ملازمین سعی کریں۔ تلنگانہ تحریک میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا رول بھی بہت عظیم ہے۔ اُن کی فلاح و بہبود کیلئے بھی حکومت سعی کرے۔ ریاستی بھاری آبپاشی کے وزیر ہریش راؤ نے کہاکہ شہیدوں کے نشانی کی حیثیت تعمیر کیا گیا پہلا مینار ہے۔ شہیدوں کے خوابوں کی تعبیر ہی اُن کی قربانیوں کو صحیح خراج ہے۔ مشن کاکتیہ کے ذریعہ ہر اسمبلی حلقہ میں ایک لاکھ ایکر اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ اس سال 9 اضلاع میں 9 ہزار تالابوں کی بازیابی و مرمت کی جائے گی۔ ریاست میں 46 ہزار تالاب ہیں۔ اُن تمام کی بازیابی پر 265 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ ہوگا۔ جس کے ذریعہ پودوں کیلئے پانی سیراب کیا جاسکے گا۔ تالاب گاؤں کی جان ہے تالابوں کی بازیابی کیلئے مالی امداد کی فراہمی کے لئے عالمی سطح پر عطیہ دہندگان آگے آرہے ہیں۔ مشن کاکتیہ کے ذریعہ تلنگانہ کو سارے ملک میں مثالی ریاست بنائیں گے۔ تالابوں کے شکم کی مٹی بہت زرخیز ہوتی ہے۔ کھیتوں میں ڈالنے پر کھاد کم خرچ ہوگی اور پیداوار زیادہ ہوگی اور ماحول کا بھی تحفظ ممکن ہوسکے گا۔ پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کو قومی موقف کیلئے بھی کوشش جاری ہے۔ ریاستی محکمہ فینانس و سیول سپلائی کے وزیر ایٹالہ راجندر نے کہاکہ شہیدوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہم کو تلنگانہ حاصل ہوئے۔ سنہری تلنگانہ کی ترقی کے لئے ہر ایک ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ ملازمین و حکومت الگ نہیں مل جل کر آگے بڑھیں۔ اس پروگرام میں گورنمنٹ چیف وہپ کے ایشور، ضلع پریشد چیرپرسن تلا اوما، ریاستی کلچرل سارتھی رسا مالی بالا کرشنا، ٹی این جی اوز ریاستی صدر دیوی پرساد،سکریٹری رویندر ریڈی، کریم نگر چپہ ڈنڈی، رام گنڈم، پداپلی اراکین اسمبلی جی کملاکر، جی شوبھا، ایس ستیہ نارائن، منوہر ریڈی، مجلس بلدیہ میر سردار، رویندر سنگھ، پراجکٹ چیف انجینئر انیل کمار، ٹی این جی او ضلعی صدر محمد عبدالحمید و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT