Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ تحریک میں ’’سیاست‘‘ کے گراں قدر رول کا اعتراف

تلنگانہ تحریک میں ’’سیاست‘‘ کے گراں قدر رول کا اعتراف

حیدرآباد۔ 4 جون (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ و وزیر مال جناب محمود علی نے آج دفتر روزنامہ سیاست پہنچ کر ذمہ دارانِ سیاست و ارکان اسٹاف سے ملاقات کی۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے اس موقع پر جناب محمود علی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ جناب ظہیرالدین علی خاں مینیجنگ ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈ

حیدرآباد۔ 4 جون (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ و وزیر مال جناب محمود علی نے آج دفتر روزنامہ سیاست پہنچ کر ذمہ دارانِ سیاست و ارکان اسٹاف سے ملاقات کی۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے اس موقع پر جناب محمود علی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ جناب ظہیرالدین علی خاں مینیجنگ ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے بھی اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جناب زاہد علی خاں نے اس ملاقات کے دوران جناب محمود علی کو مشورہ دیا کہ وہ ہفتہ میں کم از کم دو دن اپنے موجودہ مکان میں گزاریں تاکہ پرانے شہر کے عوام کو راست ڈپٹی چیف منسٹر سے ملاقات اور اپنی شکایات و مسائل سے آگاہ کرنے کا موقع میسر آسکے۔ انہوں نے بتایا کہ پرانے شہر کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اگر وہ سنجیدہ کوششیں کرتے ہیں تو ایسی صورت میں انہیں بھرپور مزید عوامی تائید بھی حاصل ہوگی۔

جناب زاہد علی خاں نے اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر کے ذریعہ صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ کو روانہ کردہ اپنے پیام میں محکمہ اقلیتی بہبود کا قلمدان راست چیف منسٹر کے پاس رکھے جانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات بہت اچھی ہے

لیکن اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام اپنے مسائل راست چیف منسٹر تک نہیں پہونچا سکتے، اسی لئے انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر کو مشورہ دیا کہ وہ چیف منسٹر سے اس بات کی خواہش کریں کہ اقلیتی بہبود کے علاوہ دیگر پسماندہ طبقات کی بہبود کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ شکایات راست اس کمیٹی تک پہنچائی جاسکے۔ جناب زاہد علی خاں نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو اقتدار حاصل ہونے پر ڈپٹی چیف منسٹر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ عوام کو ٹی آر ایس سے کافی توقعات ہیں، انہیں پورا کرنا ٹی آر ایس کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے اور نئی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے نئی ریاست تلنگانہ کی ترقی کو یقینی بنائیں اور تمام طبقات کو مساوی حقوق کی فراہمی کے ذریعہ سماجی انصاف کی مثال قائم کریں۔ جناب محمود علی نے اس موقع پر ذمہ داران سیاست سے ملاقات کے دوران کہا کہ ادارۂ سیاست کی جانب سے علیحدہ ریاست تلنگانہ تحریک میں جو صحافتی تعاون حاصل ہوا،

وہ ناقابل فراموش ہے اور جب کبھی تلنگانہ کی تاریخ لکھی جائے گی اور اب تک جو کتابیں تحریک تلنگانہ کے متعلق تحریر کی جاچکی ہیں، اُن سب میں ادارۂ سیاست کی تحریک تلنگانہ سے وابستگی کا تذکرہ موجود ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ادارۂ سیاست کے تعاون کے بے حد مشکور ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ادارۂ سیاست تلنگانہ کی ترقی کیلئے اپنے زرّین مشورہ و تجاویز کے ذریعہ نئی حکومت سے اپنا تعاون برقرار رکھے گا۔ جناب محمود علی نے اس موقع پر بتایا کہ ٹی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور میں جو وعدہ کئے ہیں، اُن تمام کو عملی جامہ پہنانے ذمہ دارانِ ملت ِ اسلامیہ و عمائدین ملت سے تجاویز حاصل کی جائے گی اور ان تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے سماجی انصاف قائم کرنے کے فیصلے کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT