Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ تلگودیشم قائد کو راجیہ سبھا کیلئے منتخب کرنے پر زور

تلنگانہ تلگودیشم قائد کو راجیہ سبھا کیلئے منتخب کرنے پر زور

حیدرآباد 3 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائدین نے آج وجئے واڑہ میں منعقدہ پارٹی پولیٹ بیورو اجلاس میں تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائدین کو راجیہ سبھا رکن کے عہدہ پر منتخب کروانے کا صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو سے مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مہیلا صدر شریمتی شوبھا رانی کو تروملا تروپتی دیواستھانم بورڈ رکن منتخب کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان مطالبات کے سلسلہ میں سینئر قائدین و ارکان تلگودیشم پارٹی پولیٹ بیورو آر چندرشیکھر ریڈی اور ایم نرسمہلو نے چندرابابو نائیڈو پر زور دیا۔ پارٹی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ چندرابابو نائیڈو نے اس مطالبہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اے نرسا ریڈی کے ساتھ انصاف کئے جانے کی ضرورت ہے جبکہ کارگذار صدر تلگودیشم پارٹی اے ریونت ریڈی نے آندھراپردیش پبلک  سرویس کمیشن رکن کی حیثیت سے ریاست تلنگانہ کے کسی ایک ممتاز ماہر تعلیم شخصیت کو نامزد کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT