تلنگانہ تلگودیشم منڈل صدور کیلئے ٹریننگ کلاسیس

حیدرآباد 8 جنوری ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے دوسرے بیاچ کیلئے لیڈرشپ ٹریننگ پروگرام کا یہاں این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں آغاز ہوا ۔ تلگودیشم پارٹی نے اپنے کارکنوں کو مختلف مسائل جیسے ٹی آر ایس حکومت کی ناکامی وغیرہ پر ٹریننگ دینے کا آغاز کیا ہے ۔ دوسرے بیاچ کی ٹریننگ میں پارٹی کے منڈل صدور اور جنرل سکریٹریز حصہ لے رہے ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر و پولیٹ بیورو رکن آر چندر شیکھر ریڈی ٹریننگ کلاسیس لے رہے ہیں جبکہ اے رما دیوی ‘ ڈی سری سیلم ‘ کاشی ناتھ شلوویری ‘ راجمیر راجو نائک ٹریننگ کیمپ کے کو آرڈینیٹرس ہیں۔ تلنگانہ تلگودیشم کے صدر ایل رمنا نے افتتاحی کلاسیس سے خطاب کریت ہوئے کہا کہ سب سے پہلے این ٹی راما راؤ نے 1982 میں ٹریننگ کلاسیس کا آغاز کیا تھا اور نوجوانوں کو اس میں شرکت کا موقع دیا تھا ۔ یہاں ٹریننگ پانے والے بعد میں لوک سبھا اسپیکر بنے ‘ وزیر بنے اور دیگر عہدوں پر فائز ہوئے ۔ رمنا نے یاد دہانی کروائی کہ ٹریننگ پانے والے قائدین خود کو موجودہ حالات سے ہم آہنگ رکھیں اور عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ این ٹی راما راؤ کو حقیقی معنوں میں خراج اسی وقت پیش کیا جاسکتا ہے جب تلگودیشم کو تلنگانہ میں 2019 میں اقتدار دلایا جائے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT