Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ تلگودیشم پارٹی بحران میں شدت

تلنگانہ تلگودیشم پارٹی بحران میں شدت

حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی میں بحران مزید گہرا ہوگیا۔ ریونت ریڈی 26 اکٹوبر کو اسمبلی کے کانفرنس ہال میں اجلاس طلب کرنے کے فیصلہ پر قائم ہیں جبکہ صدر تلنگانہ تلگودیشم ایل رمنا نے ریونت ریڈی کو عارضی طور پر کارگذار صدر اور قائد مقننہ تلگودیشم کے عہدوں سے علحدہ کردیا ہے۔ انہوں نے ریونت ریڈی کو مجوزہ اجلاس کی طلبی کے خلاف سخت انتباہ دیا۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ تلگودیشم پارٹی میں ریونت ریڈی کیلئے عرصہ حیات تنگ ہوتا جارہا ہے۔ صدر چندرا بابو نائیڈو نے ایل رمنا کی جانب سے روانہ کردہ مکتوب پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو جو اس وقت بیرونی دورہ پر ہیں واپسی کے بعد اس معاملہ میں فیصلہ کریں گے۔ چنانچہ ایل رمنا نے 26 اکٹوبر کو اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے پارٹی اجلاس طلب کرنے کے خلاف ریونت ریڈی کو وارننگ دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہوٹل گولکنڈہ میں کل تلگودیشم اور بی جے پی قائدین کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے جس میں فلور کوآرڈینیشن کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT