Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کی عوامی مقبولیت میں کمی

تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کی عوامی مقبولیت میں کمی

فلور لیڈردیاکر راؤ اور پرکاش گوڑ کا ٹی آر یس میں شامل ہونے کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 10۔  فروری  (سیاست نیوز) تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی کا صفایا دن بہ دن یقینی دکھائی دے رہا ہے۔ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کا سلسلہ تھمتا نظر نہیں آتا۔ چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو کے انتہائی بااعتماد رفیق اور اسمبلی میں پارٹی فلور لیڈر ای دیاکر راؤ نے ٹی آر ایس میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ، ان کے ساتھ راجندر نگر اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے پرکاش گوڑ بھی ٹی آر ایس میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ قطب اللہ پور کے تلگو دیشم رکن اسمبلی ویویکانند گوڑ نے کل ٹی آر ایس میں شمو لیت اختیار کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ای دیاکر راؤ نے آج ریاستی وزیر ہریش راؤ سے ملاقات کی اور ٹی آر ایس میں شمولیت کے فیصلہ سے واقف کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ راجندر نگر کے رکن اسمبلی پرکاش گوڑ بھی ان کے ہمراہ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلیں گے ۔ دونوں ارکان اسمبلی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں تلگو دیشم سے استعفیٰ اور ٹی آر ایس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ تلنگانہ میں تلگو دیشم کی عوامی مقبولیت میں کمی اور ضمنی انتخابات اور حیدرآباد کے بلدی انتخابات میں شکست کے بعد تلنگانہ تلگو دیشم قائدین نے پارٹی سے علحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تلگو دیشم کے 7 ارکان اسمبلی ابھی تک ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گریٹر حیدرآباد حدود سے تعلق رکھنے والے مزید دو ارکان اسمبلی ٹی آر ایس قیادت سے ربط میں ہیں اور وہ بھی اسمبلی اجلاس سے قبل تلگو دیشم سے استعفیٰ کا اعلان کردیں گے۔

TOPPOPULARRECENT