Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی سے ایم ایل سی کیلئے ناموں پر غوروخوض

تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی سے ایم ایل سی کیلئے ناموں پر غوروخوض

حیدرآباد۔ 20 مئی (سیاست نیوز) صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی قائدین کے ساتھ ایک اہم اجلاس طلب کیا اور اس اجلاس میں ریاست تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے ارکان اسمبلی کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل رکنیت کیلئے مقابلہ کرنے والے ایم ایل سی امیدوار کے نام کو قطعیت

حیدرآباد۔ 20 مئی (سیاست نیوز) صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی قائدین کے ساتھ ایک اہم اجلاس طلب کیا اور اس اجلاس میں ریاست تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے ارکان اسمبلی کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل رکنیت کیلئے مقابلہ کرنے والے ایم ایل سی امیدوار کے نام کو قطعیت دینے کے مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق چندرا بابو نائیڈو نے متعدد ناموں پر غور کیا ہے، لیکن تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی قائدین کی جانب سے تجویز کردہ ناموں کے منجملہ سینئر قائد مسٹر وی نریندر ریڈی اور اے نرسا ریڈی دونوں میں سے کسی ایک قائد کے نام کو قطعیت دیتے ہوئے اعلان کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی قائدین نے دونوں قائدین میں سے کسی ایک قائد کے نام کو قطعیت دینے کیلئے چندرا بابو کو ذمہ داری سونپی ہے۔

TOPPOPULARRECENT