Thursday , August 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ جاگرتی نظام آباد کی مختلف شعبوں میں تربیت

تلنگانہ جاگرتی نظام آباد کی مختلف شعبوں میں تربیت

نظام آباد :28؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ جاگرتی نظام آباد کی جانب سے بیروزگار لڑکے لڑکیوں کو مختلف شعبہ میں تربیت دیتے ہوئے انہیں سرٹیفکٹ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ جاگرتی صدر کے کویتا کی قیادت میںقائم کردہ جاگرتی کی جانب سے نظام آباد میں بیروزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دیتے ہوئے انہیں سرٹیفکٹ بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ جاگرتی کے یوتھ لیڈر محمد ریحان احمد کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ جاگرتی تربیتی سنٹر کے دوسرے سال کے کامیاب موقع پر 40افراد کو سرٹیفکٹ فراہم کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو سالوں میں 1857 افراد کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی گئی اور کئی افراد روزگار بھی حاصل کیا ہے اور روزگار کی فراہمی کیلئے تلنگانہ جاگرتی کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ کے کویتا کا یہ خواب ہے کہ 31اضلاع میں ایک ملین روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر تلنگانہ این سدھاکر و دیگر موجود تھے۔ ا

TOPPOPULARRECENT