Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ جدوجہد کے دوران اموات کیلئے کے سی آر ذمہ دار: ای دیاکر راؤ

تلنگانہ جدوجہد کے دوران اموات کیلئے کے سی آر ذمہ دار: ای دیاکر راؤ

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی فورم کنوینر مسٹر ای دیاکر راؤ نے الزام عائد کیاکہ تلنگانہ جدوجہد کے دوران ایک ہزار اموات کے لئے صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندرشیکھر راؤ ہی مکمل ذمہ دار ہیں۔ آج ایوان میں مسٹر کے ٹی راما راؤ رکن اسمبلی ٹی آر ایس کی جانب سے تلنگانہ مسودہ بل پر جاری مباحث میں حصہ لینے کے دوران تلگ

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی فورم کنوینر مسٹر ای دیاکر راؤ نے الزام عائد کیاکہ تلنگانہ جدوجہد کے دوران ایک ہزار اموات کے لئے صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندرشیکھر راؤ ہی مکمل ذمہ دار ہیں۔ آج ایوان میں مسٹر کے ٹی راما راؤ رکن اسمبلی ٹی آر ایس کی جانب سے تلنگانہ مسودہ بل پر جاری مباحث میں حصہ لینے کے دوران تلگودیشم پارٹی پر کئے ہوئے بعض ریمارکس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ محض صدر ٹی آر ایس کی جانب سے طلباء کو اُکسانے کے باعث ہی ایک ہزار نوجوانوں کی اموات ہوئی ہیں۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ رکن اسمبلی ٹی آر ایس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ جدوجہد میں ایک ہزار نوجوانوں کی اموات کا بار بار تذکرہ کیا جارہا ہے جبکہ اُنھوں نے دریافت کیاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے لئے ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والے کسی ایک قائد کی موت واقع ہوئی ہے؟ مسٹر دیاکر راؤ نے گہرے تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کے سی آر کی فرضی تحریکوں و جدوجہد کے دوران نوجوانوں کو مشتعل کرنے اور اُکسانے کی وجہ سے ہی اموات واقع ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT