Friday , July 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ جناسمیتی کے جلسہ عام کو پولیس کی مشروط اجازت

تلنگانہ جناسمیتی کے جلسہ عام کو پولیس کی مشروط اجازت

رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر سے رجوع ہونے کا مشورہ ، پروفیسر کودنڈارام کی حکومت پر تنقید
حیدرآباد /.11 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرنشین پروفیسر کودنڈا رام کی جانب سے قائم کردہ نئی سیاسی جماعت تلنگانہ جنا سمیتی کے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں ۔ پارٹی نے 27 اپریل کو سرور نگر اسٹیڈیم میں جلسہ عام کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ روکاوٹیں پیدا ہوگئیں ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ آلودگی اور عوامی مشکلات ٹریفک جام کو بنیاد بناکر اس جلسہ عام کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔ تاہم پولیس نے آج اس سلسلہ میں مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا اور رچہ کنڈہ پولیس نے کہا کہ ضلع کلکٹر کی اجازت ہوتو پولیس کو اجازت دینے میں کوئی اعتراض نہیں ۔ ذرائع کے مطابق اجازت کیلئے پارٹی نے عدالت سے رجوع ہوگئی ہے ۔ اس سلسلہ میں اپنے جاری کردہ بیان میں پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ حکومت پر عوامی تحریک کا خوف طاری ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ عام ہمارا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری شرائط عائد کرتے ہوئے جلسہ عام میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے جو درست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو خوف کا شکار ہے ۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کو شکست کا خوف ستا رہا ہے اور وہ شکست کے خوف سے پریشان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ 100 نشستوں پر کامیابی کا ادعاء کرنے والی قیادت کو عوام جلسوں کیلئے اجازت سے کوئی خوف طاری ہو رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT