Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ جے اے سی لیڈروں کی گرفتاری کے خلاف وزیرداخلہ سے شکایت

تلنگانہ جے اے سی لیڈروں کی گرفتاری کے خلاف وزیرداخلہ سے شکایت

حیدرآباد 14اکتوبر (سیاست نیوز ) تلنگانہ سیاسی جوائنٹ ایکشن کمیٹی(جے اے سی ) کے لیڈروں اور کارکنوں نے اس کے کنوینر کودنڈارام کی قیادت میں ریاست کے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران ”کمیٹی کی شہیدوں کے جذبہ کی یاترا ”کی پولیس اجازت دینے کی خواہش کی گئی ۔اس یاترا کے پیش نظر کمیٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ کئی لیڈروں کو گھر پر نظر بند کرنے کی بھی وزیرداخلہ سے شکایت کی گئی ہے ۔اس ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کودنڈارام نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران یاتر ا کے لئے پولیس کی اجازت دینے کی خواہش کی گئی جس پر وزیرداخلہ کی جانب سے کوئی مثبت یقین دہانی نہیں کروائی گئی تاہم صرف اتنا ہی کہا گیا کہ وہ اس مسئلہ پر ڈی جی پی سے بات کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT