Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حج کمیٹی حج ہاوز میں دفتر کا کرایہ ادا نہیں کرے گی

تلنگانہ حج کمیٹی حج ہاوز میں دفتر کا کرایہ ادا نہیں کرے گی

کرایہ جات کے اجلاس میں اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور کا ادعا
حیدرآباد۔4 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حج کمیٹی حج ہائوز میں دفتر کا کرایہ ادا نہیں کرے گی۔ حج ہائوز میں موجود اقلیتی اداروں کے کرایہ جات کے سلسلہ میں صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے واضح کیا کہ عمارت کی تعمیر میں تلنگانہ حج کمیٹی کے 96 لاکھ روپئے شامل کئے گئے۔ لہٰذا کبھی بھی حج کمیٹی نے کرایہ ادا نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمارت میں تلنگانہ حج کمیٹی حصہ دار ہے۔ لہٰذا اس سے کرایہ کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔ پروفیسر ایس اے شکور اس سلسلہ میں حکومت کو مکتوب روانہ کررہے ہیں جس میں تمام تفصیلات کا ذکر کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کردیا کہ وقف بورڈ کو تلنگانہ حج کمیٹی سے کرایہ طلب کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے اس مسئلہ پر آئندہ بات چیت کرنے کا تیقن دیتے ہوئے مسئلہ کو ٹال دیا۔ واضح رہے کہ اجلاس میں تمام اداروں کو آر اینڈ بی کے مقرر کردہ شرائط کے مطابق کرایہ ادا کرنے اور ماہانہ 20 ہزار روپئے بطور مینٹننس چارجس ادا کرنے کی خواہش کی گئی۔ آندھراپردیش وقف بورڈ چوں کہ عمارت میں حصہ دار ہے لہٰذا اس سے کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT