Tuesday , July 17 2018
Home / Top Stories / تلنگانہ حج کمیٹی سے حج 2018ء کے فارمس کی اجرائی

تلنگانہ حج کمیٹی سے حج 2018ء کے فارمس کی اجرائی

حج انتظامات میں بہتری پیدا کرنے کی یقین دہانی ، محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کا خطاب
حیدرآباد۔15نومبر(سیاست نیوز) حج برائے سال2018کے لئے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ محمد محمودعلی کے ہاتھوں حج فارمس کی آج اجرائی عمل میںآئی۔ مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور جناب اے کے خان کے علاوہ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی تلنگانہ پروفیسر ایس اے شکور‘ سکریٹری محکمہ اقلیتی امور سید عمر جلیل‘ چیرمن وقف بورڈ تلنگانہ الحاج محمد سلیم‘ رکن قانو ن ساز کونسل جناب محمد فاروق حسین‘ کارپوریٹر گن فاونڈی ممتا گپتا اور رکن تلنگانہ بورڈ وحید احمد ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ جناب محمد محمودعلی نے عازمین حج کو بھروسہ دلایا ہے کہ آئندہ سال حج انتظامات میںمزیدبہتری لائی جائے گی۔ ہرسال حکومت سعودی کی جانب سے حج امور میںتبدیلیاںلائیں جاتی ہیں جس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر عازمین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میںشامل ہے۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ وہ بہت جلد دہلی کادورہ کریں گے اور مرکزی وزیر سے تلنگانہ کے کوٹہ میںاضافے کے متعلق نمائندگی بھی کریںگے۔ ماضی میں حاجیوں کی کم تعداد رباط میںمقیم رہتی تھی مگر تلنگانہ حکومت کی نمائندگی کے بعد 12سو سے زائد عازمین کو رباط میںقیام کی سہولتیں فراہم کی رہی ہیں۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ نہ صرف یہاں پر عازمین کو سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں بلکہ رباط میں بھی عازمین کو قیام ‘طعام اور یہاں تک کپڑے دھونے کی تک سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بقول ان کے سارے ملک میں تلنگانہ ایک واحد ریاست ہے جہاں پر حج انتظامات کے لئے حکومت کی جانب سے قبل ازوقت تین کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میںلائی جاتی ہے۔ جناب محمد محمودعلی نے مزیدکہاکہ اس سال رباط میںقیام کے تعداد میںبھی اضافہ کے لئے نمائندگی کی جائے گی جبکہ حکومت نے مزید تین نئی عمارتوں کو کرایہ پر حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے جہاں پر عازمین کو قیام او رطعام کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہو ںنے عازمین حج کی خدمت کرنے والے والینٹرس کی بھی ستائش کی او رتلنگانہ حج کمیٹی کے انتظامات کو بھی خوب سراہا ۔ انہو ںنے عازمین گذارش کی کہ وہ جب حج کے لئے جائیںگے تو چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی درازی عمر اور ریاست کی ترقی کے لئے دعائیںکریں۔مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور جناب اے کے خان درخواست گذار وں سے اپیل کی کہ وہ قرعہ اندازی میں منتخب ہونے کے بعد اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں ‘ ورزش کو ترجیح دیں تاکہ سفر حج اور مناسک حج کی ادائی میں سہولت ہوسکے۔ الحاج محمد سلیم نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ پروفیسر ایس اے شکور نے پچھلے سال عازمین حج کودی گئی سہولتوں اور اس سال حج کمیٹی کی جانب سے لائے گئے اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ حج ہاوز نامپلی میں عازمین حج کی درخواستوں کو پر کرنے او ران لائن کرانے کی سہولتوں کے علاوہ زیراکس کی مفت خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں اور اس کے لئے بیس کاونٹرس نصب کئے گئے ہیںجس سے درخواست استفادہ اٹھاسکتے ہیں۔حافظ محمد صابر پاشاہ کی قرأت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ۔(متعلقہ تصویر صفحہ 2 پر)

TOPPOPULARRECENT