Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حج کمیٹی کیلئے بجٹ کی اجرائی ، سکریٹری اقلیتی بہبود کے احکامات

تلنگانہ حج کمیٹی کیلئے بجٹ کی اجرائی ، سکریٹری اقلیتی بہبود کے احکامات

حیدرآباد۔/8جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریاستی حج کمیٹی کیلئے 82لاکھ 86ہزار روپئے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم نے آج احکامات جاری کئے۔ جی او آر ٹی 3 کے مطابق تلنگانہ حج کمیٹی کو جاریہ سال بجٹ کے منصوبہ جاتی مصارف سے یہ رقم جاری کی گئی۔ بجٹ میں حج کمیٹی کیلئے 2کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے جس میں سے پہلے مرحلہ میں 55لاکھ 14ہزار روپئے جاری کئے گئے تھے۔ دوسرے مرحلہ میں 82لاکھ 86ہزار کی اجرائی کے بعد مزید 62لاکھ کی اجرائی باقی رہے گی۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود اس رقم کے حصول کے مجاز ہیں اور وہ متعلقہ ادارہ کے حوالے کریں گے۔ حج کمیٹی کو تفویض ذمہ داریوں پر اس رقم کے خرچ کو یقینی بنایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT