Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حج کمیٹی کی مساعی سے دو محرم عازمین کی بھی سعودی عرب روانگی

تلنگانہ حج کمیٹی کی مساعی سے دو محرم عازمین کی بھی سعودی عرب روانگی

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حج کمیٹی کی مساعی سے محرم کے طور پر دو عازمین حج آج ممبئی سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئے۔ اس طرح ہندوستان سے عازمین حج کی روانگی کا عمل ممبئی سے مکمل ہوگیا اور محرم کے طور پر روانہ ہونے والے عازمین آخری فلائیٹ سے روانہ ہوئے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے ضلع کرشنا اور بودھن  سے تعلق رکھنے والی خواتین کیلئے محرم کی روانگی میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT