Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حج کمیٹی کے دو قافلوں کی آج آمد

تلنگانہ حج کمیٹی کے دو قافلوں کی آج آمد

حیدرآباد ۔ 14۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حج کمیٹی کے حجاج کرام کے دو قافلے کل 15 اکتوبر کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔ ایرانڈیا کی خصوصی پرواز سے پہلا قافلہ دن میں 2 بجکر 35 منٹ پر مدینہ منورہ سے حیدرآباد پہنچے گا جبکہ دوسرا قافلہ رات 10 بجکر 20 منٹ پر شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچے گا۔ دونوں فلائیٹس میں جملہ 680 حجاج کرام وطن واپس ہوں گے ۔ پہلے مرحلہ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام واپسی عمل میں آئے گی جبکہ 17 اکتوبر سے واپس ہونے والے قافلوں میں آندھراپردیش کے حجاج کرام شامل ہوں گے ۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور اور حج کمیٹی کے عہدیدار حجاج کرام کا استقبال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT