Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حج کوٹہ میں 2000 اضافہ کا مطالبہ

تلنگانہ حج کوٹہ میں 2000 اضافہ کا مطالبہ

چندر شیکھر راؤ کا وزیر خارجہ سشما سوراج کے نام مکتوب

چندر شیکھر راؤ کا وزیر خارجہ سشما سوراج کے نام مکتوب
حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں حج کوٹہ 2015 ء میں اضافہ سے متعلق چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے مرکزی وزیر خارجہ شریمتی سشما سوراج کے نام ایک مکتوب روانہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے وزیر خارجہ کو حج کوٹہ میں اضافہ سے متعلق مطالبہ پر مشتمل روانہ کردہ مکتوب میں بتایا کہ سال 2015 حج کوٹہ میں دونوں ریاستوں ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کیلئے جملہ 4945 نشستوں کی منظوری دی گئی ہے جن کے منجملہ ریاست تلنگانہ کیلئے 2245 نشستیں اور آندھرا پردیش کیلئے 2700 نشستیں شامل ہیں۔ چیف منسٹر نے اپنے مکتوب میں وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ آبادی کے تناسب کے لحاظ سے گنجان آبادی والے شہر کو مختص کردہ حج کوٹہ کی نشستیں ناکافی ہیںلہذا سال 2015 حج کوٹہ میں ریاست تلنگانہ کو کم از کم 2000 مزید حج کوٹہ کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے تا کہ علاقہ تلنگانہ کے مسلم اقلیتوں کے ساتھ انصاف روا رکھا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT