Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ حکومت انتخابی منشور پر عمل پیرا

تلنگانہ حکومت انتخابی منشور پر عمل پیرا

محبوب نگر ۔12 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کے قیام میں تلگودیشم اور کانگریس کا کوئی رول نہیں ہے ۔ تلنگانہ عوام کی قربانیاں اور کے سی آر کی جدوجہد سے ہی تلنگانہ حاصل ہوا ۔ ان خیالات کا اظہار جوپلی کرشنا راؤ ایم ایل اے کولاپور نے بی بھاسکر ضلع پریشد چیرمین اور مسٹر لکشماریڈی یم ایل اے جڑچرلہ کے ہمراہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز م

محبوب نگر ۔12 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کے قیام میں تلگودیشم اور کانگریس کا کوئی رول نہیں ہے ۔ تلنگانہ عوام کی قربانیاں اور کے سی آر کی جدوجہد سے ہی تلنگانہ حاصل ہوا ۔ ان خیالات کا اظہار جوپلی کرشنا راؤ ایم ایل اے کولاپور نے بی بھاسکر ضلع پریشد چیرمین اور مسٹر لکشماریڈی یم ایل اے جڑچرلہ کے ہمراہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے تلنگانہ کے حصول میں سونیا گاندھی کی سنجیدگی کا بجاطور پر اعتراف کیااور کہا کہ چندرا بابو نائیڈو اب بھی تلنگانہ کو نقصان پہونچانے کی سازشیں رچ رہے ہیں ۔ عالمپور لفٹ اریگیشن کی تعمیر کو روکنے کیلئے وہ مرکز کو خطوط روانہ کررہے ہیں ۔ اس سے صاف ظاہر ہیکہ وہ تلنگانہ کی مخالفت میں کس سطح پر اتر آئے ہیں ۔ انہوں نے تلنگانہ کے تلگودیشم ایم ایل ایز پر زور دیا کہ وہ چندرا بابو نائیڈو پر اپنا دباؤ بناتے ہوئے خطوط سے دستبرداری کروائیں ۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس نے انتخابی منشور میں جو وعدے کئے ہیں اس کی تکمیل کا آغاز ہوچکا ہے وظائف کی اجرائی کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ضلع کیلئے 70 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ سڑکوں کی مرمت وغیرہ کیلئے قابل لحاظ رقم منظور ہوچکی ہے ۔ تمام مکانات کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے واٹر گرڈ کا سنگ بنیاد موضع یلور کولاپور منڈل میں سری سیلم پراجکٹ کے تحت رکھا جائیگا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹی آر ایس حکومت تمام حلقہ جات اسمبلی کو بلالحاظ سیاسی وابستگی مساوی طور پر ترقیاتی فنڈ منظور کررہی ہے ۔ پریس کانفرنس میں محمد امتیاز اسحق ٹی آر ایس قائد سریندر ریڈی و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT