Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت درکار برقی سربراہ کرے گی ،ریاستی وزیر جگدیش ریڈی

تلنگانہ حکومت درکار برقی سربراہ کرے گی ،ریاستی وزیر جگدیش ریڈی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : ریاستی وزیر توانائی جگدیش ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ حکومت عوام کو درکار برقی سربراہی عمل میں لائے گی ۔ یہاں سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کو درپیش برقی مسئلہ سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات بروئے کار لائے گی جب کہ حکومت کو اس سے 5 کروڑ روپئے کا نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کسانوں کو 9 گھنٹے برقی سربراہی عمل میں لارہی ہے ۔ انہوں نے اے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ 300 میگاواٹ برقی خریدی کے ان کے مکتوب پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام سے قبل برقی پیداواری گنجائش 4366 میگا واٹ تھی جو کہ اب بڑھ کر 5400 میگاواٹ ہوچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارش کے سبب برقی انفراسٹرکچر کو 5.5 کروڑ کا نقصان ہوا ہے تاہم 90 فیصد نقصانات کو درست کرلیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT