Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت مویشیوں کی تقسیم کی اسکیم کی شروعات کیلئے تیار

تلنگانہ حکومت مویشیوں کی تقسیم کی اسکیم کی شروعات کیلئے تیار

حیدرآباد17دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )بکروں کی تقسیم کی اسکیم پر کامیابی سے عمل کے بعد تلنگانہ حکومت مویشیوں کی تقسیم کی اسکیم کی شروعات کے لئے تیار ہے ۔پہلے مرحلہ میں تقریبا2.20لاکھ استفادہ کنندگان میں مویشی تقسیم کئے جائیں گے ۔دیہی معیشت کو بہتر بنانے اور ذات پر مبنی پیشہ واریت کے احیاکیلئے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے گولا اور کروما طبقات کے لئے بکروں کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کیا تھا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔اس اسکیم کے آغاز کے اندرون چار ماہ افسروں نے 1.50کروڑ کے نشانہ کے برخلاف تقریبا30لاکھ بکروں کی تقسیم عمل میں لائی ۔اب محکمہ افزائش مویشیاں نے گائیوں اور بھینسوں کی 50فیصد سبسیڈی پر تقسیم کا فیصلہ کیا ہے ۔ایس سی ۔ایس ٹی ڈیری کے کسانوں کی صورت میں سبسیڈی میں مزید اضافہ دیا جائے گا۔وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے کہاکہ گاوں کی سطح سے اصل استفادہ کنندگان کی نشاندہی کا کام شرو ع کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ میں سفید انقلاب کے حصہ کے طورپر مختصر وقت میں ہی ان میں مویشیوں کی تقسیم کی جائے گی ۔بہتر معیار کے مویشی ،ڈیری فارمرس کو 50,000تا75,000روپئے صرف کرتے ہوئے تقسیم کئے جائیں گے ۔ان کا محکمہ اپنے طور پر ان مویشیوں کی خریداری کے لئے ڈیری ڈیولپمنٹ سوسائیٹز کو کھلی چھوٹ دینے کا ارادہ رکھتا ہے ۔اس پروگرام کا ایک اور مقصد ریاست کو درکار دودھ کا حصول ہے ۔

TOPPOPULARRECENT