Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت پر عوام کو ہتھیلی میں جنت دکھانے کا الزام چکا رامیا سابق ایم ایل سی کا خطاب

تلنگانہ حکومت پر عوام کو ہتھیلی میں جنت دکھانے کا الزام چکا رامیا سابق ایم ایل سی کا خطاب

حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) ایس ایف آئی کی جانب سے شمس آباد میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے چکا رامیا سابق ایم ایل سی نے شرکت کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایف آئی کی جانب سے 6 ، 7 اور 8 جنوری 2017 ء کو تین روزہ اجلاس شمس آباد میں منعقد ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے طلباء شرکت کررہے ہیں۔ طلباء کے مسائل پر اجلاس میں مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شرکت کریں گے۔ چکا رامیا نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت عوام کو ہتھیلی میں جنت دکھا رہی ہے۔ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کا اعلان کیا لیکن عمل ابھی تک نہیں ہوا۔ ملک کی ترقی صرف تعلیم کے ذریعہ ممکن ہے۔ ہر طبقہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومت کا فرض ہے۔ پچھڑے طبقات کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تعلیم فراہم کرنے پر ہی ملک میں حقیقی ترقی ممکن ہوگی۔ سنگاپور ایک چھوٹا سا ملک ہونے کے باوجود ترقی یافتہ ہے جس کی دنیا بھر میں مثال پیش کی جاتی ہے۔ 21 ویں صدی میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے ملک میں غریبی اور بے روزگاری کافی ہے۔ انھوں نے 21 ویں صدی کو جاب لیس سنچری (Job Less Century) سے تعبیر کیا۔ اس موقع پر شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور، ستیش زیڈ پی ٹی سی ممبر، کوٹا رمیش ایس ایف آئی صدر، سامبا شیوا سکریٹری، کے پرنئے منڈل صدر، آنند منڈل سکریٹری کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT